سوال :  تعزیہ کی تاریخ کیا ہے؟ اوراس کا موجد کون ہے؟ 

Ttazyadari
Lubbock.net

جواب: علامہ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ کی کتاب تاریخ الخلفاء کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ سبِّ صحابہ، لعنت معاویہ رضی اللہ عنہ، تعزیہ داری، نوحہ و ماتم، مرثیہ خوانی وغیرہ کا رواج معزالدولہ شیعی کے عہد میں بغداد میں شروع ہوا، اور یہی ان خرافات کا موجد اور مروج  ہے، چنانچہ مذکورہ بالاکتاب کے (ص: 278) میں ہے کہ 351 ھ میں شیعوں نے بغداد کی مسجدوں کے دروازوں پر یہ عبارت لکھ دی: 

Read More 


ماہ محرم : تاریخ اسلامی کا عظیم شاہکار.


استشراق کیا ہے ؟ مستشرق کسے کہتے ہیں ؟ تعریف،آغاز اور جد و جہد


 ”لعنة معاوية، ولعنة من غصب فاطمة حقها من فدك، و من منع الحسن أن يدفن مع جده، ولعنة من نفى أبا ذر“ لعنت ہو معاویہ پر، لعنت ہو اس شخص پر جس نے فدک میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا حق غصب کیا، اور حضرت حسن   کو ان کے نانا کے پاس دفن کرنے سے منع کیا اور جس نے حضرت ابو ذر کو شہر بدر کیا۔ 

 رات میں ہی اہل سنت نے یہ عبارت مٹا دی، لیکن معز الدولہ نے ترغیب دی کہ دوبارہ یہی عبارت لکھی جائے، مگر وزیر مہلبی کے مشورہ سے دوبارہ یہ عبارت لکھی گئی:  ”لعن الله الظالمين لآل رسول الله ﷺ“ آل رسول ﷺ پر ظلم کرنے والوں پر اللہ کی لعنت۔ مگر اس سال حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ پر خوب لعن وطعن کیا گیا۔ 

 اور (ص: 278) پر علامہ سیوطی رحمہ اللہ نےیہ تحریر کیا ہے کہ: 352ھ میں معز الدولہ نے لوگوں پر لازم و واجب کر دیا کہ عاشوراء کے دن تمام دکانیں اور بازار بند رکھیں، لوگ خرید و فروخت مطلق نہ کریں، نان بائی، اور باورچی تندور نہ سلگائیں، اور دال اور روٹی وغیرہ نہ پکائیں، اور بازاروں میں قباب (گنبدوں) کو نصب کرادیا، جن کے اوپر کپڑا وغیرہ چڑھا ہوا تھا، اور حکم دیا کہ عورتیں بال کھولے اپنے منہ پر طمانچے اور سینوں پر گھونسے مارتی اور مرثیے و نوحے پڑھتی ہوئی گلیوں اور بازاروں میں گشت لگائیں اور امام حسین   پر ماتم کریں، یہ پہلا دن تھا کہ بغداد میں یہ رسم ادا کی گئی، اور پھر یہ بدعت سالوں جاری  رہی۔ 

 اس عبارت کو نقل کرنے کے بعد شیخ الحدیث مولانا عبد السلام صاحب بستوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں  ”اس عبارت سے معلوم ہوا کہ تعزیہ معز الدولہ شیعی کے حکم سے بنا، اور ماتم و گریہ زاری اس کے حکم سے ادا کی گئی، اور ایجاد ہوئی“۔(سلامی خطبات : 1/ 622-623.

نعمة المنان

مزید پڑھیں

تعزیہ داری کی تردید قرآن سے مع دلائل

رسومات ماہ محرم : ماہ محرم میں رسم مہندی کا حکم و سبب دلچسپ حقائق  

 

تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی