پورے عالمِ اسلام کو عمومی طور پر  اور ہمارے معزز قارئین  عظام کو خصوصی طور پر  ہماری سائٹ Ajkiduniya99.in اور پوری انتظامیہ کی طرف سے اسلامی تقویم کا نیا سال بہت بہت مبارک ہو 

About Us 



 خدا کرے یہ سال نو ہمارے لیے نئے نئے سوغات اور ڈھیروں خوشیاں لیکر آۓ، عالم اسلام  کے لیے باعث رحمت و برکت ہو، خدا اس سال کو پورے عالم کے لیے امن ,بھائی چارہ اور سکون و اطمینان کا گہوارہ بنا دے اور دشمنان اسلام کے لئے ہلاکت و عبرت کا نشان بنا دے ،،

ماہ محرم کی اہمیت 

Muharram

ماہ محرم جہاں ایک طرف اسلامیات کا انمول شاہکار ہے وہیں دوسری طرف گوناگوں تاریخی واقعات و سانحات کا عظیم سنگم ہے . دنیائے انسانی کی اتنی عظیم ہستیوں کی قربانیوں سے اس کی تاریخ کو سنوارا اور سجایا گیا ہے کہ جسے سوچ کر اغیار للچائی ہوئی نظروں سے اسکی طرف دیکھتے ہیں. 

لیکن افسوس کہ ہماری نئی نسل اسلامی تقویم سے جڑے واقعات اور ان کی اہمیت و فضیلت سے ناواقف ہے وہ انگریزی نیو ایئر پر جشن مناتے اور زندہ دلی کا ثبوت دیتے  ہیں لیکن انہیں اپنےاسلامی کیلنڈر کے مہینوں کے نام تک یاد نہیں.  اسلامی نیو ایئر پر ان کے جذبوں اور امنگوں کو زنگ لگ جاتا ہے. شمسی تاریخ کو یاد رکھنا ناجائز نہیں ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ قمری تاریخ کو یاد رکھنا بے حد ضروری امر ہے علماء نے لکھا ہے کہ اگر تمام لوگ اس میں حساب و کتاب چھوڑ دیں گے تو تمام لوگ گنہگار ہو جائیں گے 

Also Read




اصل بات یہ ہے کہ ہمارا مذہب خود ایک مستقل تہذیب رکھتا ہے زندگی کے ہر موڑ میں اس کے اندر رہنمائی موجود ہے. پھر ہم کیوں کسی کی تہذیب کو منھ لگائیں اور اس کے سامنے جھکیں. اور پھر اسلامی سال کا پہلا دن اور پہلا مہینہ ہی بے شمار خصوصیات کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے جو اس قابل ہیں کہ ان سے سبق لیا جائے. وہیں شمسی مہینے میں کوئی ایسی تاریخی اور انقلابی واقعات نظر نہیں آتے جو جشن کا باعث ہوں.  قمری تقویم کو خدا نے ہمارے لیے پسند کیا ہے. جو چیز خدا کو پسند ہو اس کے کرنے میں اجر و ثواب کا وعدہ ہے اس لیے اس کے استعمال کو ترجیح دیں. 


نئے ہجری سال کا پیغام 



 سال نو ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں صبر و تحمل, ہمت و جرات , بسالت و حق گوئی, اسلام کی اشاعت و ترویج اور انسانی اعلی اقدار کے لیے تحفظ و بقا کے واسطے ہر ظلم و جبر کے پرستار اور طاغوت کے پجاری کے سامنے ڈٹ جانے کا ایک سرمدی پیغام دیتا ہے  جس کی اعلی مثال کہ دس محرم کو امام حسین نے طاغوت کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی گردن کٹا دی لیکن جھکائی نہیں. 



اسلامی سال نو واقعہ ہجرت سے شروع ہوتا ہے جو ہمارے سامنے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی و مدنی زندگی کو ایک ساتھ پیش کرتاہے، مکی زندگی کے دشوار گزار ایام اور مدنی زندگی کے خوشحال ایام کا سنگم ہے

 آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کا مکی زندگی میں آزمائشوں سے دوچار ہونا اور صبر کے ساتھ اپنے مشن میں مصروف عمل رہنا، قلیل تعداد کے باوجود ہمت نہ ہارنا ہندی مسلمانوں کے لیے اہم پیغام رکھتاہے، اور مدنی زندگی کی خوشحالی و فراوانی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قناعت پسندی، صحابہ کرام کا جذبۂ ایثار، فتوحات کا ایک طویل سلسلہ اور آپ صلی اللہ علیہ کا غیر قوموں کے ساتھ طریقہ کار، مظلوموں اور قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک،،، خصوصاً ایک نیۓ معاشرہ کی تشکیل و تعمیر اور ایک نیے نظام کا قیام مسلمانوں کے لیے اہم رول ماڈل ہے اگرچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان نہیں ہیں مگر آپ کی تعلیمات اور آپ کا  اسوہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے⁦  ۔

اس ماہ کے گوناگوں واقعات 


اس مہینے سے بہت سے تاریخی واقعات وابستہ ہیں جو اس کی اہمیت کو دوبالا کر رہے ہیں. جیسے اسی مہینے کی دس تاریخ کو حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی . اسی دن حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی عالمگیر طوفان سے نجات پا کر جودی پہاڑ سے جا لگی.  اسی دن بنی اسرائیل کو فرعون اور اس کی قوم کے ظلم سے نجات ملی. اسی دن حضرت یونس علیہ السلام کو چالیس دنوں تک مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے بعد  نجات حاصل ہوئی . اسی دن حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش مبارک ہوئی. اور اسی دن حضرت سلیمان علیہ السلام کو ملک جیسی نعمت سے سرفراز کیا گیا.  اسی دن حضور صلعم نے حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا سے شادی کی . اسی ماہ میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ہوئی . اسی ماہ کی دس تاریخ کو نواسہ رسول حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو میدان کربلا میں شہید کیا گیا . اور اسی ماہ کی ایک تاریخ کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو شہادت کا لافانی تمغہ حاصل ہوا.  اور بھی بہت سے تاریخی واقعات ہیں جو اس ماہ کی پیشانی پر خوشنما علامت کے ہیں  .

تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی