"عالمی معیشت جرنل ریسرچ"

قارئین عظام !  یہ ایک سروے ہے جو حقیقت سے لبریز ہے اس نے نام نہاد اسلامی ممالک کی چھبی کو پوری دنیا کے سامنے آشکارا کر کے رکھ دیا ہے. اسلام کے نام پر شہرت بٹورنے والے اور اقوام عالم کو اپنی توجہ کا مرکز بنانے والے ممالک غور کریں کہ وہ اسلام کے قوانین کا نفاذ اپنے ملک اور اپنی زندگیوں میں کتنا کر رہے ہیں 

سروے ضرور پڑھیے چونکانے والا ہے

 

Islamic countries
 Thecacing69 

جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے پروفیسر حسین عسکری کی سربراہی میں
 *"کتنے اسلامی ہیں اسلامی ممالک " کے نام سے ایک تحقیق ہوئی ہے*۔
 اس تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ممالک جن کے لوگ سب سے زیادہ اسلامی اصولوں کی پیروی کرتے ہیں وہ ہیں '
 
Read More



*نیوزی لینڈ ، لکسمبرگ ، آئرلینڈ ، آئس لینڈ ، فن لینڈ ، ڈنمارک اور کینیڈا*۔ 
تحقیق کے مطابق ، اسلامی اصولوں کو اپنانے والے پہلے 65 ممالک میں صرف تین مسلمان ممالک - *ملائیشیا ، کویت اور بحرین* شامل ہیں۔ 
حیرت کی بات یہ ہے کہ مسلم سیاست اور مذہب کا خود ساختہ ٹھیکیدار سعودی عرب' فہرست میں بالکل نیچے ہے۔
 'گلوبل اکانومی جرنل' میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق  اگر آپ اپنے آس پاس نظر ڈالیں تو یہ حقیقت بآسانی سمجھ سکتے ہیں کہ مسلمانوں نے اسلام کو صرف روزہ ، نماز ، پردہ ، داڑھی وغیرہ تک محدود کر رکھا ہے ۔وہ قرآن پڑھتے ہیں لیکن سمجھتے نہیں ہیں
 پھر وہ اسلام کے اصول و احکام پر کیسے عمل کریں گے
 ایک چینی کاروباری نے محققین کو بتایا کہ "مسلمان تاجر میرے پاس آتے ہیں اور مجھ سے جعلی بین الاقوامی لیبل اور برانڈ اپنے سامان پر لگانے کے لئےکہتے ہیں۔
 "لیکن جب میں انہیں کھانے کے لئے مدعو کرتا ہوں تو وہ یہ کہتے ہوئے انکار کردیتے ہیں کہ کھانا حلال نہیں ہے۔تو کیا ان کے لئے جعلی سامان فروخت کرنا حلال ہے؟"
 ایک جاپانی مسلمان نے محققین کو بتایا کہ "میں نے مغرب کا سفر کیا اور غیر مسلم بھائیوں کی روز مرہ کی زندگی میں اسلام کو عملی طور پر دیکھا۔ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ میں نے مسلمانوں کو جاننے اور ان میں باہمی نفرتوں کو دیکھنے سے پہلے حقیقی اسلام کو سمجھ لیا تھا " 
دراصل  مسلمانوں نے اسلام کو روزہ نماز تک ہی محدود کردیا ہے ، جبکہ اسلام زندگی گزارنے کے اصول ہیں ،جس میں دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک  بہت اہم ہے۔"عبادتوں کا تعلق محض آپ اور آپ کے خدا کے مابین محدود ہے۔
 جبکہ اچھے سلوک کا تعلق معاشرے کے دوسرے افراد سے بھی ہے۔اپنی روزمرہ کی زندگی میں اسلامی اصولوں پر عمل نہ کرنے کے سلسلے میں مسلم ممالک اور مسلمان بدنام ہیں.
 جبکہ مغربی ممالک ' اسلامی اصولوں کو اپنا کر اپنے یہاں بسنے والے لوگوں کی زندگی خوش حال بنا رہے ہیں .

تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی