رسومات ماہ محرم : ماہ محرم میں رسم مہندی کا حکم و سبب

 

سوال(27- 73): محرم کے رسومات میں سے ایک رسم مہندی کی ہے، اس کا حکم اور سبب کیا ہے؟ 

جواب : علامہ ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ نے  فتاوی ثنائیہ: ( 1 /311) میں ماہ محرم میں رسم مہندی کی وجہ تسمیہ یہ لکھی ہے کہ میدان کربلا میں امام قاسم رحمہ اللہ کا نکاح رچا گیا اور سات محرم کو انہیں مہندی لگائی گئی، یہ اسی کی یاد گار ہے جوبشکل  جلوس منائی جاتی ہے۔ 

 شرعا اس کا کوئی ثبو ت نہیں، شادی میں مردوں کا مہندی لگانا ہی محتاج ثبوت اور محل نظر ہے، پھر عہد نبوی میں سینکڑوں لوگوں کی شادیاں ہوئیں، مگر کسی کی رسم مہندی نہیں منائی گئی، اور نہ کہیں کتاب وسنت میں اس کا حکم یا ترغیب ہے، پھر امام قاسم رحمہ اللہ کے لئے یہ رسم بشکل جلوس کیوں منائی جائے؟ یقینا یہ بدعت ہے، جیسا کہ نبی ﷺ کا ارشاد ہے: 

  ”وَكُلُّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ“(1) 

 دین میں ہر نئی نکالی گئی چیز بدعت ہے۔ 

  اس واسطے اس سے تمام مسلمانوں کو احتراز کرنا اور دور رہنا چاہئے.

________

(1) صحيح البخاري: 13 /249 [ 7277] کتاب الإعتصام بالکتاب والسنة، باب الإقتداء بسنن رسول الله، صحيح مسلم: 2 /592 [43] کتاب الجمعة، باب تخفيف الصلاة والخطبة.



نعمة المنان مجموع فتاوى فضيلة الدكتور فضل الرحمن: جلد اول، صفحہ: 232.


محرم میں ملیدہ اور کھچڑا بنانے اور نیاز دینے کا حکم

سوال(26- 72):محرم میں ملیدہ اور کھچڑا بنانا اور نیاز دینا کیسا ہے؟ 

جواب: یہ سب امور ازقبیل بدعات ہیں، ان کا کتاب و سنت سے کوئی ثبوت نہیں، اس واسطے مسلمانوں کو یہ سارے اعمال ترک کردینا چاہئے۔


نعمة المنان مجموع فتاوى فضيلة الدكتور فضل الرحمن: جلد اول، صفحہ: 232



  ••• ═༻✿༺═ •••

تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی