تکبیرِ تشریق کے الفاظ
تکبیر تشریق ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھی جائے گی اور اس کے الفاظ یہ ہیں: اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ، لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ۔ (شامی زکریا ۳؍۶۲، البحر العمیق ۳؍۱۴۳۱، ہندیۃ ۱؍۱۵۲، تبیین الحقائق ۱؍۵۴۵، حلبی کبیر ۵۷۵)
تکبیر تشریق کا پس منظر
جب اللہ رب العزت نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بذریعہ وحی یہ حکم دیا کہ وہ اپنے نور نظر حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اللہ کے راستے میں ذبح کر دیں تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فورا حکم کی تعمیل کی اور بیٹے کو ذبح کرنے کے لیے چھری گلے پر رکھ دی لیکن اللہ کی مرضی کچھ اور تھی, اللہ نے نبی کے جذبات کو دیکھتے ہوئے یہ ندا لگائی قد صدقت الرؤیا اور حضرت جبرائیل امین کو جنت کا ایک دنبہ لے کر بھیجا جب حضرت جبرئیل امین دنبہ لے آسمان دنیا میں آئے تو روایتوں میں ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ آسمانی آواز سنکر اوپر کی طرف دیکھا تو حضرت جبریل ایک مینڈھا لئے کھڑے تھے اور بلند آواز سے کہہ رہے تھے ۔ الله أكبر ............ الله أكبر حضرت ابراہیم نے جب دیکھا تو کہنے لگے لا إله إلا الله والله اكبر اور جب اسماعیل علیہ السلام نے دیکھا کہ اللہ نے میرے لئے ایک دنبہ بطور فدیہ بھیجا ہے ، تو حضرت اسماعیل کی زبان سے نکلا ۔ الله أكبر ولله الحمد تینوں کی تسبيحات ملکر تکبیرتشریق بن گئی جو قیامت تک اللہ نے امت پر لازم کردی
ایام تشریق کے کیا معنی ہیں
تشریق' شروق سے بنا ہے، جس کے معنی 'طلوعِ آفتاب' کے آتے ہیں۔ تشریق سورج یا مشرق کی طرف رُخ کرنے یا کسی چیز کو دھوپ میں سکھانے کو کہتے ہیں، چوں کہ ان دنوں میں لوگ قربانی کا گوشت سکھایا کرتے تھے اس لیے ان دنوں کو 'ایامِ تشریق' کہا جانے لگا۔سمیت بذلک من تشریق اللحم، و وھو تقدیدہ و بَسطہ فی الشمس لیجفّ، لان لحوم الاضاحی کانت تشرق فیھا بمنی۔(دیکھیے ابنِ اثیر کی النہایہ)
تکبیرِ تشریق کیسے پڑھی جائے؟
یہ تکبیر مرد جہراً پڑھیں گے اور عورتیں آہستہ آواز سے پڑھیں گی۔ والمرأۃ تخافت بالتکبیر لان صوتہا عورۃ۔ (تبیین الحقائق ۱؍۵۴۶، البحر العمیق ۳؍۱۴۳۴، ہندیۃ ۱؍۱۵۲، درمختار زکریا ۳؍۶۴)
مسبوق بھی تکبیرِ تشریق پڑھے
مسبوق شخص اپنا سلام پھیرنے کے بعد تکبیر تشریق پڑھے گا۔ وکذا یجب علی المسبوق ویکبر بعدما قضی ما فاتہ۔ (ہندیۃ ۱؍۱۵۲، تبیین الحقائق ۱؍۵۴۶، درمختار زکریا ۳؍۶۵، البحر العمیق ۳؍۱۴۳۴)
تکبیرِ تشریق پڑھنے سے پہلے بات چیت کرلی
اگر تکبیرِ تشریق سے پہلے بات چیت کرلی توتکبیرِ تشریق کا وجوب اس کے ذمہ سے ساقط ہوجاتا ہے؛ لہٰذا سلام پھیرنے کے فوراً بعد تکبیرِ تشریق پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہئے۔ فلو خرج من المسجد أو تکلم عامداً أو ساہیاً أو أحدث عامداً سقط عنہ التکبیر۔ (شامی زکریا ۳؍۶۳)
تکبیرِ تشریق سے پہلے عمداً وضو توڑ دیا
اگر نماز کے بعد تکبیر تشریق سے قبل جان بوجھ کر وضو توڑ دیا تو بھی تکبیر تشریق اس کے ذمہ سے ساقط ہوجاتی ہے (یعنی اس کا پڑھنا واجب نہیں رہتا) فلو خرج من المسجد أو تکلم عامداً أو ساہیاً أو أحدث عامداً سقط عنہ التکبیر۔ (شامی زکریا ۳؍۶۳)
تکبیرِ تشریق پڑھے بغیر مسجد سے باہر آگیا
اگر مسجد میںنماز باجماعت کے بعد تکبیر تشریق پڑھے بغیر مسجد سے باہر چلا جائے تو اب تکبیر تشریق واجب نہیں رہتی۔ فلو خرج من المسجد أو تکلم عامداً أو ساہیاً أو أحدث عامداً سقط عنہ التکبیر۔ (شامی زکریا ۳؍۶۳)
تکبیرِ تشریق پڑھنے سے پہلے سینہ قبلہ سے پھیر لیا
اگر سلام کے بعد تکبیر تشریق پڑھنے سے پہلے قبلہ سے سینہ پھیر لیا تو اس میں تکبیر تشریق پڑھنے یا نہ پڑھنے کے بارے میں دو روایتیں ہیں، احتیاط یہی ہے کہ تکبیر پڑھ لی جائے۔ وفی استقبال القبلۃ روایتان۔ (شامی زکریا ۳؍۶۳)
سلام کے بعد تکبیرِ تشریق سے پہلے بلاارادہ وضو
ٹوٹ گیا
اگر سلام پھیرنے کے بعد ابھی تکبیر تشریق نہیں پڑھ پایا تھا کہ خود بخود وضو ٹوٹ گیا تو اصح قول یہ ہے کہ اسی حالت میںتکبیر تشریق کہہ لے، اور اس مقصد سے نیا وضو کرنا اس پر لازم نہیں ہے۔ ولوأحدث ناسیاً بعد السلام الأصح انہ یکبر ولا یخرج للطہارۃ۔ (شامی زکریا ۳؍۶۳)
اہم مختصر مسائل ایک نظر میں
*1️⃣☆۔۔ نو ذی الحجہ کی فجر کی نماز سے لے کر تیرہ ذی الحجہ کی عصر کی نماز تک تکبیر تشریق کا وقت ہے، اور یہ کل پانچ دن اور 23 نمازیں بنتی ہیں۔*
*2️⃣☆۔۔تکبیر تشریق ہر فرض نماز کے بعد مرد،عورت،شہری،دیہاتی، مقیم ومسافر، حاجی وغیرحاجی، تنہا اور جماعت سے نماز پڑھنے والے ہر ایک کو پڑھنی چاہئے۔*
*3️⃣☆۔۔ تکبیر تشریق فرض نمازوں بشمول جمعہ کی نماز کے بعد پڑھی جائے گی۔ وتر، سنت اور نفل کے بعد نہیں ہے۔*
*4️⃣☆۔۔ احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ عیدالاضحی کی نماز کے بعد بھی تکبیر تشریق پڑھی جائے۔*
*،5️⃣☆۔۔ تکبیر تشریق مرد حضرات کو درمیانی آواز سے پڑھنی چاہئے اور خواتین کو آہستہ آواز میں پڑھنی چاہئے۔*
*6️⃣☆۔۔ فرض نماز کے سلام کے فورا بعد یہ تکبیر پڑھنی چاہئے، سلام کے فورا بعد اگر کوئی پڑھنا بھول جائےتو اگر نماز کے خلاف کوئی کام نہیں کیا اور یاد آگیا تو تکبیر کہہ دینی چاہیے اور اگر نماز کے خلاف کوئی کام کیا تو تکبیر کا وقت ختم ہوجاتا ہے۔*
📚حوالہ:
▪البحر الرائق 2/166
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/180
▪الفتاوی الھندیہ 1/152
▪ قربانی کے فضائل و احکام 59
*1️⃣☆۔۔ اگر نو ذی الحجہ کی فجر کی نماز سے لے کر تیرہ ذی الحجہ کی عصر کی نماز تک کوئی نماز فوت ہوجائے اور اسی سال ان ہی دنوں میں اس نماز کی قضا کرے تو اس نماز کے بعد بھی تکبیر تشریق پڑھی جائے گی۔*.
*2️⃣☆۔۔ اگر کسی نماز کے بعد امام تکبیر کہنا بھول جائے تو مقتدیوں کو چاہئے کہ فورا خود تکبیر کہہ دیں، امام کی تکبیر کہنے کا انتظار نہ کریں۔*
*3️⃣☆۔۔ تکبیر تشریق ہر فرض نماز کے بعد صرف ایک مرتبہ کہنے کا حکم ہے، لہذا صرف ایک مرتبہ کہنے پر اکتفا کرنا چاہیے۔*
*4️⃣☆۔۔ جس شخص سے امام کے ساتھ کچھ رکعتیں نکل چکی ہوں تو وہ بھی امام کے سلام کے بعد اپنی بقیہ نماز پوری کرنے کے بعد تکبیرات کہے گا۔*
📚حوالہ:
▪البحر الرائق 2/166
▪الدرالمختار مع ردالمحتار 2/180
▪الفتاوی الھندیہ 1/152
▪ قربانی کے فضائل و احکام 59
Xxx
مزید جانیں
قربانی کے جانوروں کے عیوب, کن جانوروں کی قربانی جائز ہے اور کن کی نہیں
قربانی ہم سے کیا مطالبہ کرتی ہے, قربانی کا پیغام امت مسلمہ کے نام
ایک تبصرہ شائع کریں
تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں