قربانی کی دعا - قربانی کرتے وقت کونسی دعا پڑھیں


سوال(106- 1894):قربانی کرتے وقت کون سی دعا پڑھنا مسنون ہے؟ 

جواب:قربانی کی مشہور دعا یہ ہے: 

 ”إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ عَلَى مِلَّةِ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا، وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ، وَعَنْ...“(1) 

 یہاں جس کی جانب سے قربانی کررہے ہیں اس کا نام ذکر کریں اور پھر” بسم اللہ واللہ اکبر“ کہہ کر جانور کو ذبح کردیں۔ 

  علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو پہلے ضعیف قرار دیا تھا، لیکن بعد میں انہوں نے اس کو صحیح قرار دیا۔(انظر تعليق العلامة الألباني علی هذا الحديث في المشکاة، الطبعة الأولى والثانية) 

  موقع محل کے اعتبار سے بھی یہ دعا زیادہ موزوں و مناسب ہے، اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کی متفق علیہ حدیث میں صرف”بسم اللہ واللہ اکبر“ کہنے کا تذکرہ ہے، اور مسلم کی ایک روایت میں صرف:”بِاسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ“(2)  کا ذکر ہے، اس واسطے اگر کوئی صرف بسم اللہ واللہ اکبر کہہ کرہی ذبح کردے تو بھی قربانی ہوجائے گی۔ 


قربانی کی دعا:”إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي“الخ. ثابت ہے 

سوال(107- 1895):قربانی کی مشہوردعا:”إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ،وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ“کا ثبوت صحیح احادیث سے ہے یا نہیں؟ 

جواب:اس کے بارے میں وارد حدیث حسن کے درجہ تک پہونچتی ہے، علامہ البانی نے ابتدا میں اس کو ضعیف قرار دیا تھا، لیکن بعد میں اس سے رجوع کرتے ہوئے اسے حسن قرار دیا ہے۔  دیکھئے:  هداية الرواة إلی تخريج أحاديث المصباح، والمشکاة:1/ 328) وتراجع العلامة الألباني فيما نص عليه تصحيحا أوتضعيفا:2/ 30. 

________

(1) مسند أحمد:3/ 375، سنن أبي داود:3/ 95[2795] كتاب الضحايا، باب ما يستحب من الضحايا. 

(2) صحيح مسلم:13/ 121[1967]كتاب الأضاحي، باب استحباب الضحية وذبحها مباشرة بلا توكيل والتسمية والتكبير


نعمة المنان مجموع فتاوى فضيلة الدكتور فضل الرحمن: جلد ششم، صفحہ: 161۔162


  ••• ═༻✿༺═ •••

تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی