محرم الحرام کے اہم ترین واقعات


کیا ماہ محرم میں حدیث سے کوئی عبادت اور اس کی فضیلت ثابت ہے؟

سوال(17- 63):کیا ماہ محرم میں حدیث سے کوئی عبادت اور اس کی فضیلت ثابت ہے؟ 

جواب:ماہ محرم میں ایک تو بکثرت نفلی روزے رکھنا ثابت ہے، اور اس کی بڑی فضیلت ہے، ارشاد نبوی ہے: 

 ”أَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الْمُحَرَّمُ “رواه مسلم(1)۔ 

 رمضان المبارک کے بعد اللہ کے مہینے محرم الحرام کے روزے سب سے افضل ہیں۔ 

 دوسرے یوم عاشوراء (نویں و دسویں محرم) کے روزوں کا اہتمام کرنا چاہئے، اس سے ایک سال کے صغیرہ گناہوں کی بخشش کی امیدہے، حدیث نبوی ہے: 

  ”صِيَامُ يَوْمِ عَاشُورَاءَ أَحْتَسِبُ عَلَى اللَّهِ أَنْ يُكَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِى قَبْلَهُ“ رواه مسلم(2)۔ 

 صیام یوم عاشوراء کے بارے میں مجھے اللہ سے امید ہے کہ اس کی وجہ سے وہ ایک سال پہلے کے (صغیرہ) گناہوں کو معاف کر دے گا۔ 

 ان کے علاوہ کوئی اور خاص عبادت اس ماہ میں ثابت نہیں۔

________

(1) صحيح مسلم: 3 /169 [2812] كتاب الصيام، باب فضل صوم المحرم. 

(2) صحيح مسلم:3 /167 [2803] كتاب الصيام،باب استحباب صيام ثلاثة أيام من كل شهر. 


نعمة المنان مجموع فتاوى فضيلة الدكتور فضل الرحمن: جلد اول، صفحہ: 224۔


  ••• ═༻✿༺═ •••

تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی