٠┄┅❂✿❀ *﷽* ❀✿❂┅┈٠

قیامت کی چھوٹی علامتوں میں سے ایک علامت ہے 

(11) 

کوڑے برسانے والے ظالم حکمرانوں کا ظہور اور ان کے مددگاروں کی کثرت*

قیامت کی نشانیاں


*ابو امامہ رضی اللہ عنہ* بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ : *"يَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ فِي آخِرِ الزَّمَانِ رِجَالٌ - أَوْ قَالَ: يَخْرُجُ رِجَالٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ فِي آخِرِ الزَّمَانِ - مَعَهُمْ أَسْيَاطٌ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ الْبَقَرِ، يَغْدُونَ فِي سَخَطِ اللَّهِ، وَيَرُوحُونَ فِي غَضَبِهِ"* آخری زمانے میں کچھ ایسے لوگ ہوں گے جن کے پاس گایوں کے دموں کی طرح کوڑے ہو‌ں گے یہ (ظالم) اللہ کی ناراضی کی حالت میں صبح کریں گے اور اس کے غضب کے حالت ہی میں شام کریں گے *(مسند احمد :٢٢١٥٠).*

ایک اور روایت میں ہے کہ : آخری زمانے میں حکومت کے کچھ اعوان و انصار ہوں گے جو اللہ کے غضب میں جائیں گے اور اللہ کی ناراضگی میں پلٹیں گے تو خبردار تم ان کے ساتھیوں میں سے نہ ہوجانا *(معجم الکبیر لطبرانی دیکھئے صحیح الجامع ح/٣٥٦٠)* ایک اور روایت میں آپﷺ نے اس طرح مسلمانوں پر مسلط ہوجانے اور ان کو ناحق عذاب میں مبتلا کرنے والوں کو جہنم کی وعید بھی سنائی ہے فرمایا : *صِنْفَانِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لَمْ أَرَهُمَا قَوْمٌ مَعَهُمْ سِيَاطٌ كَأَذْنَابِ الْبَقَرِ يَضْرِبُونَ بِهَا النَّاسَ* دوزخیوں کی دو قسمیں ہیں جن کو میں نے نہیں دیکھا، ایک تو وہ لوگ جن کے پاس بیلوں کی دموں کی طرح کے کوڑے ہیں، وہ لوگوں کو اس سے مارتے ہیں *(صحيح مسلم)* اور ایک روایت میں ایسے حکمرانوں کے سلسلہ میں آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ: *"یَکُونُ عَلَیْکُمْ اُمَرَاء هُمْ شَرٌ مِنَ الْمَجُوسِ"* تم پر ایسے حکمران مقرر ہوں گے جو مجوسیوں سے بھی بدتر ہوں گے *(معجم الصغیر و الأوسط للطبرانی).*

Read more 


قابلیت اور صلاحیت میں کیا فرق ہے اہم جانکاری

قیامت کی نشانیوں میں ایک نشانی ترکوں سے جنگ دسواں حصہ


مذکورہ احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ قیامت کی چھوٹی علامتوں میں سے ایک علامت ہے

 ظالم و جابر حکمرانوں کاظہور اور ان کے ایسے کارندوں کی کثرت جو لوگوں کو ایسے کوڑوں سے ماریں گے جو گائے کی دم کی طرح ہوں گے اور یہ ظالم حکمران اللہ کے غیض و غضب اور لعنت کا شکار ہوں گے دنیا میں نہیں تو آخرت میں ان سے سخت حساب لیا جائے گا.

اور یہ قیامت کی وہ علامت ہے جس کا ظہور عرصہ دراز سے عمل میں آچکا ہے اور قیامت کے قریب ہر طرف بکثرت ظالم انتظامیہ اور جابر حکمرانوں کا دور دورہ ہوگا، *ابوھریرہ رضی اللہ عنہ* فرماتے ہیں کہ رسول اکرمﷺ نے مجھ سے فرمایا: *إِنْ طَالَتْ بِكَ مُدَّةٌ أَوْشَكْتَ أَنْ تَرَى قَوْمًا يَغْدُونَ فِي سَخَطِ اللَّهِ وَيَرُوحُونَ فِي لَعْنَتِهِ، فِي أَيْدِيهِمْ مِثْلُ أَذْنَابِ الْبَقَرِ "* اگر تمہاری عمر وفا کرے تو تم ایک ایسی قوم دیکھو گے جو اللہ کی ناراضگی کی حالت میں صبح کرے گی اور اس کی لعنت کی حالت میں شام کرے گی ان کے ہاتھوں میں گائے دم کی طرح کوڑے ہوں گے *(صحيح مسلم)* *امام نووی رحمہ اللہ* فرماتے ہیں کہ یہ حدیث نبوت کے معجزات میں سے ہے کیونکہ نبی کریمﷺ نے جس چیز کی خبر دی تھی وہ واقع ہوچکی ہے رہے کوڑے والے تو وہ فوجی سردار کے لونڈے ہیں *(شرح مسلم).* 

جاری


تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی