قابلیت :  انسان کے اندر موجود کسی بھی صفت ممدوحہ خصوصیت کو قابلیت کہتے ہیں. 

صلاحیت : اور اسی صفت و خصوصیت کے کے ساتھ اپنا کام انجام دینے کو صلاحیت کہتے ہیں. 

صلاحیت اور قابلیت میں فرق کیا ہے


قابلیت آپ کو ایک شناخت دیتی ہے ، اگر شناخت نہیں تو سوال اٹھتا ہے کہ آپ میں قابلیت نہیں ہے صرف قابلیت کا واہمہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ 

 

Read More

  قیامت کی نشانیاں - فتنوں کا بکثرت ظاہر ہونا چھٹا حصہ

آپ چاہیں یا نہ چاہیں ، پر صلاحیت کا صحیح حق ادا کرنے سے لوگ آپ کو دل سے چاہنے لگتے ہیں ۔۔۔۔۔

  اپنی قابلیت پر واقعی اگر آپ کو یقین ہے تو پھر آپ شہرت کی پرواہ چھوڑ دیں ، شہرت کو جوتی کی نوک پر رکھیں ، وہ آکر ہی رہے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔

روپیہ پیسہ ، تعریف اور شہرت آپ کے کام کی دم ہوتی ہے ، عموما لوگ غلطی کرتے ہیں کہ وہ دم کو ہی ٹارگیٹ بنا لیتے ہیں ، کام کو ٹارگٹ نہیں بناتے ۔۔۔۔۔۔۔۔


ایک بزرگ نے کچھ لوگوں کو ایک ایک سیب تقسیم کیا اور کہا کہ اسے کھائیں ، ان میں سے کوئی ایک منٹ میں سیب کھا گیا ، کوئی دو منٹ میں اور کوئی دوسروں کو ہی دیکھتا رہا،  یہ دور مکمل ہونے کے بعد پھر دوبارہ سب کو سیب دیا گیا اور کہا گیا کہ ۔۔۔۔۔

یاد رکھیں! یہ سیب آپ کی زندگی کا آخری سیب ہے ، یہ سننے کے بعد سارے لوگوں کے سیب کھانے کا طریقہ بدل گیا ۔۔۔۔۔۔۔

میرے بھائی! جو وقت ہم گزار رہے ہیں ، یہ بھی آخری سیب ہی ہے ، جو دن ہم گزار رہے ہیں یہ بھی آخری سیب کی طرح ہے ، جو لمحہ ہم گزار رہے ہیں یہ لمحہ آخری لمحہ ہے ، مگر ہمیں واہمہ ہوتا ہے کہ شاید یہ آخری نہیں ؛ ابھی تو زندگی باقی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

ہمیں چاہیئے کہ اپنی تمام بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرنا شروع کر دیں ، یہ اظہار ایک وقت کا ، ایک مدت کا ،  ایک صورت حال کا ، ایک دن کا اور ایک لمحے کا بھی ہو سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

ہم دنیوی کیلنڈر پر لاکھ طلسم کرلیں ، لیکن ممکن نہیں کہ آج کا دن ہماری زندگی میں دوبارہ آئے ، اس لئے آج کے دن کو ضائع نہ کریں ،  اللہ تعالی نے ہمیں انعام کے طور پر جو بہترین صلاحیت ، معرفت ، علم و ہنر ، ادب واخلاق عطا کیا ہے اس کو مکمل صحیحح استعمال میں لائیں اور پل بھر کیلئے بھی کبھی غافل نہ ہوں  ، کبھی بھی زندگی میں کوئی چیز ضائع ہونے لگے تو آخری سیب کو ضرور یاد کرلیا کریں ۔۔۔۔۔۔۔

 اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ ہمارے جذبات و خیالات بدل جائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔

میرے بھائی! جب کل کا یقین ہی نہیں تو پھر آج کا یہ دن یہ لمحہ ہمارے لئے سب سے قیمتی دن اور قیمتی لمحہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔

ففروا الی اللہ۔۔ پس اللہ تعالیٰ کی جانب دوڑو، بھاگو۔

و سارعوا الی مغفرة من ربکم ۔۔۔۔ اور اپنے رب کی بخشش کی طرف دوڑو ۔۔۔۔۔۔۔

1 تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی