دیوالی کی مٹھائی کا کیا حکم ہے - مع دلائل

 دیوالی کی مٹھائی کا حکم

سوال(96- 142): دیوالی کے موقع پر جو مٹھائیاں غیر مسلموں کی طرف سے بطور ہدیہ دی جاتی ہیں ان کی دو قسمیں ہیں، ایک وہ مٹھائیاں جو دیوی دیتاؤں پر چڑھانے اور کچھ منتر وغیرہ پڑھنے کے بعد تقسیم کرتے ہیں، دوسری وہ مٹھائیاں جو ڈائرکٹ بازار سے خرید کر دوست و احباب اور اپنے یہاں کام کرنے والوں کو دیتے ہیں تو دونوں قسموں کے حکم میں کچھ فرق ہے؟ 

جواب: میرے نزدیک دونوں قسموں میں فرق ہے، پہلی قسم کی مٹھائیاں :﴿وَمَآ اُهِلَّ بِهٖ لِغَيْرِ اللّٰهِ﴾(البقرة :173) میں سے ہیں اور انہیں ہرگز لینا اور استعمال کرنا نہیں چاہئے۔ 

 اور دوسری قسم کی مٹھائیاں لینا ایک طرح سے ان کے تہوار میں شرکت ہے، جو ممنوع ہے، مگر شرک کی حد تک نہیں پہونچتا، اس واسطے جہاں تک ہو سکے ان کے لینے سے بھی احتراز کرنا چاہئے، اور مجبورا لینا پڑے تو اسے لے کر کسی غیر مسلم کو دیدینا چاہئے۔


نعمة المنان مجموع فتاوى فضيلة الدكتور فضل الرحمن: جلد اول، صفحہ: 323۔


  ••• ═༻✿༺═ •••

تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی