قربانی کے مسائل: ناقابلِ استعمال گوشت والے جانور کی قربانی کا حکم



 *🥀سوال وجواب🥀*

🌻مسئلہ نمبر 1236🌻

(کتاب الاضحیہ، باب ما یجوز ذبحہ و ما لا یجوز)

*ناقابلِ استعمال گوشت والے جانور کی قربانی کا 
حکم*



*سوال:* اتنا موٹا جانور جسکا گوشت سخت ہو جانے کی وجہ سے کھانے کے قابل نہ رہا ہو تو کیا ایسے جانور کی قربانی قابل قبول ہے؟ (عبد الرحمن، ناندیڈ)

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

*الجواب و باللہ التوفیق*

احادیث مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ معیوب جانور کی قربانی درست نہیں ہے اور عیب سے مراد ایسا عیب ہے جو جانور کی خوبصورتی یا منفعت کو مکمل طور پر ختم کردے، ظاہر ہے کہ اگر پہلے سے معلوم ہو خواہ تجربہ سے یا ڈاکٹر کی تشخیص سے فلاں جانور کا گوشت قابل استعمال نہیں ہوگا تو ایسے جانور کی قربانی درست نہیں ہے، چنانچہ فقہاء نے لکھا ہے کہ وہ مخنث جانور کی قربانی جائز نہیں ہے کہ اس کا گوشت گلتا نہیں ہے، ظاہر ہے یہ عیب تجربہ سے ظاہر ہے، لیکن یہ جانور کے موٹے تازے ہونے کی وجہ سے اس کا گوشت نہیں گلتا بظاہر یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے؛ تاہم اگر پہلے سے معلوم ہو تو قربانی درست نہیں ہوگی لیکن اگر قربانی کرنے کے بعد معلوم ہوا تو قربانی درست ہوگی، کیوں عادتا ایسے جانور کا گوشت گلتا ہے اور یہ عیب اراقۃ دم کے بعد معلوم ہوا ہے لہذا مقصد پورا ہوگیا(١). فقط والسلام واللہ اعلم بالصواب۔

*📚والدليل على ما قلنا 📚*

(١) عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، رَفَعَهُ قَالَ : " لَا يُضَحَّى بِالْعَرْجَاءِ بَيِّنٌ ظَلْعُهَا ، وَلَا بِالْعَوْرَاءِ بَيِّنٌ عَوَرُهَا، وَلَا بِالْمَرِيضَةِ بَيِّنٌ مَرَضُهَا، وَلَا بِالْعَجْفَاءِ الَّتِي لَا تُنْقَى ".
حكم الحديث: صحيح 
(سنن الترمذی رقم الحدیث ١٤٩٧ بَُابُ الْأَضَاحِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.  | بَابٌ : مَا لَا يَجُوزُ مِنَ الْأَضَاحِيِّ)

كل عيب يزيل المنفعة على الكمال أو الجمال على الكمال يمنع الأضحية و ما لا يكون بهذه الصفة لا يمنع. (الفتاوى الهندية ٢٩٩/٥ كتاب الأضحية)

و لا بالخنثى لأن لحمها لا ينضج. (الدر المختار مع رد المحتار ٤٧٠/٩ كتاب الأضحية)

(قوله ولا يضر تعيبها من اضطرابها إلخ) وكذا لو تعيبت في هذه الحالة وانفلتت ثم أخذت من فورها، وكذا به فورها عند محمد خلافا لأبي يوسف لأنه حصل بمقدمات الذبح زيلعي۔ (رد المحتار 325/6 كتاب الاضحية

كتبه العبد محمد زبير الندوى
دار الافتاء و التحقیق بہرائچ یوپی انڈیا


تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی