ہندوستان میں‌ پہلا روزہ کب ہوگا؟ جانئےماہرین فلکیات کی رائے. دلچسپ معلومات

ماہ رمضان اسلامی مہینوں میں غیر معمولی فضائل و برکات کا حامل مہینہ ہے یہ مبارک مہینہ سیکڑوں طرح کی خیر و بھلائی اور ہزاروں خصوصیات کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے دستک دیتا ہے اور ارواح مسلمہ کو تزکیہ و تصفیہ کی لازوال نعمت سے نوازتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مومنین کو اس مہینے کا بے تابی سے انتظار ہوتا ہے۔ 


ماہ صیام جیسے جیسے قریب ہوتا جا رہا ہے لوگوں میں اس بات کی تحقیق و جستجو زور پکڑتی جا رہی ہے کہ 2021 میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہے, خاص طور پر ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند کب دیکھا جا سکتا , کیا کہتے ہیں بین الاقوامی فلکیاتی مرکز اور مشہور اسلامی ماہر فلکیاتی کا اس بارے میں کیا کہنا ہے جانیے سب کچھ آسان الفاظ میں. 


مشہور ماہر فلکیات مولانا ثمیر الدین قاسمی جو اس وقت مانچسٹر انگلینڈ میں مقیم ہے ان کی رائے کے مطابق 12 اپریل بروز پیر کو چاند کی اونچائی ہندوستان میں %3 اور پاکستان میں %2 اور برما میں %3 رہے گی جس کی وجہ سے ان ممالک میں چاند دکھائی نہیں دے سکتا کیونکہ فلکیات کا یہ واضح اصول ہے کہ جب چاند کی اونچائی %10 فیصد ہوتی ہے تب چاند دکھائی دیتا ہے اور %9 فیصد اونچائی ہونے پر بڑی مشکل سے دوربین سے دیکھا جا سکتا ہے.

وہیں 13 اپریل 2021 بروز منگل کو ہندوستان میں چاند کی اونچائی %14, پاکستان میں چاند کی اونچائی % 13 اور برما میں چاند کی اونچائی %14 رہے گی جس کی وجہ سے چاند واضح طور پر دیکھائی دیےگا اور پہلی تراویح کی نماز 13 اپریل کو اور پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا. خدا یہ رمضان ہمارے لئے باعث خیر و برکت ثابت ہو. 



بین الاقوامی فلکیات کے مرکز International Astronomy Centerنے اپنے بیان میں یہ بات کہی ہے کہ عالم اسلام کے اکثر ممالک میں 12 اپریل کو رمضان کے چاند دکھنے کی توقع ہے, جبکہ ہندوستان، پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کی تصدیق کے لیے 13اپریل کو چانددیکھنے کی توقع کی جارہی ہے۔امید ہے کہ ہندوستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک میں 14اپریل سے ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔



واضح رہے متحدہ عرب امارات کے ماہرینِ فلکیات نے رمضان المبارک کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا ہے ، جس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہلال رمضان کی رؤیت 12 اپریل 2021 بروز پیر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ہوگی، 13 اپریل بروز منگل چاند نظر آنے کی قوی امکانات ہیں ۔ اس اعتبار سے پہلا روزہ بدھ کے روز ہوگا۔



نوٹ : عالم اسلام کے ماہرین فلکیات نے جن توقعات کا اظہار کیا تھا وہ پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہیں,  تفصیلات کے مطابق سعودی نیوز ایجنسی اخبار السعودیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 11 اپریل 2021 مطابق 29 شعبان المعظم 1442ھ کو جزیرۃ العرب میں چاند نہیں دکھائی دیا ہے , اب عالم اسلام میں پہلا روزہ  13 اپریل منگل کو ہوگا 

ہندوستان میں‌ پہلا روزہ کب ہوگا؟ جانئےماہرین فلکیات کی رائے. دلچسپ معلومات

اس خبر کی بنیاد پر توقعات یقین میں تبدیل ہوجاتی ہیں کہ ہندوستان اور دیگر ایشائی ممالک میں پہلا روزہ 14 اپریل 2021 کو ہوگا,  واللہ اعلم بالصواب 

 مزید پڑھیں

ماہر تعلیم پروفیسر انیس چشتی:کچھ یادیں،کچھ باتیں


مولانا ولی رحمانی:ایک بے باک مرد آہن اور ملت کے بے لوث قائد-حیات و خدمات اہم تجزیہ

تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی