سپریم کورٹ آف انڈیا نے ملعون وسیم رضوی کو دیا زناٹے دار طمانچہ - عرضی خارج بھاری جرمانہ عائد

 یقینا پہاڑ تو اپنی جگہ سے ہٹ سکتا ہے اور زمین اپنے محور سے کھسک سکتی ہے لیکن فرمان باری تعالی میں ایک زیر و زبر کا رد و بدل نہیں کیا جا سکتا, اگرچہ ساری کائنات ملکر اس کی کوشش کر لے ایسا ہی ہوا ہے آج معاندین اسلام اور مخالفین اسلام کے ساتھ جب سپریم کورٹ آف انڈیا نے ملعون وسیم رضوی کے زریعے دائر کی گئی عرضی کو خارج کر دیا اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں بھاری جرمانہ بھی عائد کیا ہے 



واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف انڈیا کے لائق و فائق جج مسٹر روہنٹن فالی نریمن کی سربراہی والی بنچ نے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین مردود وسیم رضوی کے ذریعے دائر قرآن مجید کی 26 آیات کو حذف کرنے والی رٹ پٹیشن کو  بالکل خارج کر دیا ہے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں 50 ہزار روپے بطور جرمانہ عائد کیا ہے ۔  بنچ نے رٹ پٹیشن کو  مسترد کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ "یہ قطعی غیر سنجیدہ رٹ پٹیشن ہے جس پر کسی صورت شنوائی نہیں کی جا سکتی ”۔

سپریم کورٹ آف انڈیا کا یہ فیصلہ اعداء اسلام کے گال پر زناٹے دار طمانچہ ہے اور اسلام و قرآن کی طرف بڑھنے والے ہاتھوں کے لئے اور اٹھنے والی نگاہوں کے لئے زہر ہلاہل ہے, 

وہیں اس خبر کے آتے ہی پوری دنیا کے مسلمانوں میں فرحت و شادمانی کا سماں ہے. 


مزید پڑھیے 

ماہر تعلیم پروفیسر انیس چشتی:کچھ یادیں،کچھ باتیں- مبین احمد اعظمی ندوی



تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی