قربانی کے جانور 

Eid ul Adha

قربانی کے جانور کے چار قسمیں ہیں ان چار قسم کے 
جانوروں کے علاوہ اور کسی کی قربانی جاٸز نہیں

١  اونٹ
٢ گاۓ ۔ بھیس
٣ بھیڑ۔ دنبہ
٤ بکری جمیع قسم 

یہ آٹھ جانور اس وقت ہوجاتے ہیں جب نر اور مادہ دونوں کو شمار کر لیا جاۓ 
قرآن میں ہے " ثمانیة ازواج"
قربانی کے جانور کے مکروہ اعضا 

اس سائٹ کی دوسری مشہور تحریریں 
کلک کرکے ضرور پڑھیں 

قربانی سے متعلق چند اہم کوتاہیاں


سات چیزیں کھانا مکروہ ہے

١ دم مسفوح یعنی بہتا ہوا خون اگر ذبح کرنے کے بعد خون جانور کے گوشت میں لگا رہ جاۓ تو اسے کھانے میں کو ٸی حرج نہیں  ہے 
٢ مادہ جانور کے پیشاب کی جگہ
٣ خصیتین جسے بعض لوگ گولیاں کہتے ہیں
٤ غدود جسے عربی میں غد کہتے ہیں
٥ نر جانور کا ذکر 
٦ مثانہ یعنی پیشاب کی تھالی
٧ پِتا وہ تھیلی جو جگر کے نیچے ہوتی ہے 

ان کے علاوہ دو اور اعضا ہیں جن کی تفصیل ذیل میں ہے

١ اوجھری اس کا کھانا اس وقت جاٸز ہے جب اندر اس کی صفاٸی کر دی جاۓ اگر کسی کی طبیعت گوارا نہ کرے تو نہ کھاۓ اس میں کوٸی حرج نہیں ہے

٢ حرام مغز

حرام مغز کسے کہتے ہیں ؟ 

جانور کی ریٹھ کی ہڈی کے اندر پاۓ جانے والے سفید رنگ کے گودے کو اردو میں حرام مغز کہتے ہیں جب کہ عربی میں نخاع الصلب کہتے ہیں یہ اوپر سے نیچے کی طرف آتا ہے 
اس کو حرام کہنے کی وجہ یہ ہے کہ جانور کے گوشت کو ٹھنڈا ہونے سے پہلے اسے نکانے سے منع کیا گیا ہے اس لٸی اسے حرام کہا جانے لگا ورنہ اس کا کھانا حرام نہیں ہے


قربانی اہمیت و مقاصد 


🔖قربانی  اللہ تعالی کے تقرب کا ایک عظیم ذریعہ ہے 
👈اور دینِ اسلام کے شعائر میں سے ایک ہے  
👈اور یہ ابو الانبیاء ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے.
💠قربانی کی اہمیت کا اندازہ ہم درج ذیل اہم امور سے کرسکتے ہیں:

🔸اللہ تعالی نے قربانی کا حکم دیتے ہوئے فرمایا:
*(فصلِّ لربک وانحر)*
📖سورة الکوثر(02).

🔸پیارے نبی علیہ الصلاةوالسلام نے اپنی زندگی میں ہر سال قربانی مداومت کے ساتھ کی.

🔸طاقت کے باوجود جو قربانی نہیں کرتے ہیں ان کے سلسلے میں آپ علیہ السلام نےسخت خفگی وناراضگی کا اظہارفرمایا ہےوغیرہ.
 
💠مقاصدِ قربانی کئی ہیں* جن میں سے چند اہم درج ذیل ہیں:
🔹اللہ تعالی کے ذکر کو بلند کرنا.ارشاد الہی ہے
*(لیذکروا اسم اللہ علی مارزقھم من بھیمة الانعام)*
📖سورة الحج(34).

🔹حصولِ تقوی: اللہ تعالی نے فرمایا
*(لن ینال اللہ لحومھا ولا دماءھا ولکن ینالہ التقوی منکم)*
📖سورة الحج (37).

🔹اللہ تعالی کی عبادت اور اس کےتقرب کے حصول کا  ایک عظیم ذریعہ:
*(قل ان صلاتی ونسکی ومحیای ومماتی للہ رب العالمین لا شریک لہ...)*
📖سورة الانعام( 162).

🔹اللہ رب العزت اور اس کے رسول کے حکم کی اطاعت وفرمابرداری 

🔹ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو زندہ کرنا
 
🔹غریب 'مسکین  ومحتاج کی مدد کرنا.

اللہ کے راستے میں ہر چیز کو قربان کرنے کا جذبہ وشوق پیدا کرنا
وغیرہ.

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہم تمام کو قربانی کی اہمیت کو سمجھنے اور ہر قسم کی قربانی دینے والے بنائے اللہم آمین.*

1 تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی