Arfa ka roza

اگر یوم عرفہ جمعہ کے دن ہو تو روزہ رکھنا کیسا ہے؟


عرفہ کا روزہ غیر حاجیوں کے لئے مشروع ہے. احادیث میں اس کی بہت زیادہ فضیلت وارد ہے فرمان نبوی ﷺ ہے:
صِيَامُ يَوْمِ عَرَفَةَ، أَحْتَسِبُ عَلَى اللهِ عز و جل أَنْ يُكَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِي قَبْلَهُ، وَالسَّنَةَ الَّتِي بَعْدَهُ
ترجمہ: عرفہ کے دن کا روزہ، میں اللہ سے امید رکھتا ہوں کہ پچھلے سال کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا اور اگلے سال کے گناہوں کا بھی
(صحیح مسلم: 1162)

لہذا ایک مسلمان کو اس فضیلت کے حصول کے لئے عرفہ کے دن روزہ رکھنا چاہیے.
یہاں ایک مسئلہ ہے کہ اگر یوم عرفہ جمعہ کے دن پڑ جائے تو ایسی صورت میں کیا کیا جائے کیونکہ احادیث میں اکیلے جمعہ کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا گیا ہے، نبی ﷺ کا فرمان ہے:

ترجمہ: کوئی بھی شخص جمعہ کے دن اس وقت تک روزہ نہ رکھے جب تک اس سے ایک دن پہلے یا اس کے ایک بعد روزہ نہ رکھتا ہو.
(صحیح بخاری: 1985)

یہ حدیث اس بات پر نص صریح ہے کہ اکیلے جمعہ کا روزہ رکھنا ممنوع ہے. اسی لئے کچھ لوگوں کو یہ اشکال پیدا ہوتا ہے کہ یوم عرفہ اگر جمعہ کے دن ہو تو کیا صرف اس دن روزہ رکھنا صحیح ہو گا یا اس سے پہلے (یعنی جمعرات کے) دن بھی روزہ رکھنا ہوگا؟

اس سائٹ کی دوسری مشہور تحریریں 
کلک کرکے ضرور پڑھیں 

چار دن قربانی کی مشروعیت کی حقیقت

قربانی کے احکام- جدید اعتراضات کے جوابات کے ساتھ

اس تعلق سے عرض یہ ہے کہ اگر یوم عرفہ جمعہ کے دن ہو تو اس دن روزہ رکھنے میں کوئی حرج نہیں، حافظ ابن حجر، شیخ ابن باز اور ابن عثیمین رحمہم اللہ وغیرہ کی یہی رائے ہے. اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں:
1) یوم عرفہ کے روزے والی حدیث عام ہے اور اس میں اس بات کا استثناء نہیں ہے کہ اگر یوم عرفہ جمعہ کے دن ہو تو اس دن روزہ نہیں رکھ سکتے.
2) احادیث میں ممانعت جمعہ کے دن کو خاص کرکے روزہ رکھنے کے متعلق ہے جبکہ یوم عرفہ کو روزہ جمعہ کی وجہ سے نہیں رکھا جاتا بلکہ وہ عرفہ کی وجہ سے رکھا جاتا ہے گویا کہ روزہ جمعہ کی تعظیم میں نہیں بلکہ یوم عرفہ کی تعظیم میں رکھا جاتا ہے لہٰذا حدیث میں جو ”نہی“ ہے اسکو اس پر محمول کریں گے جو جمعہ کی وجہ سے روزہ رکھتا ہو البتہ جس نے عرفہ کے دن کی وجہ سے روزہ رکھا کہ شریعت نے اس کی ترغیب اور تعلیم دی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں اگرچہ تن تنہا جمعہ کا روزہ رکھے.

3) سلف میں سے کسی سے بھی منقول نہیں ہے کہ اگر جمعہ اور عرفہ ایک ہی دن جمع ہو جائیں تو ایسی صورت میں روزہ نہیں رکھا جائے گا.

 

تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی