جانور ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لینے کی مصلحت

 اسلام نے ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لینا ضروری قرار دیا ہے۔اس میں جولطیف نکتہ پوشیدہ ہے اسے اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے ۔ بت پرست اور اہل جاہلیت ذبح کرتے وقت اپنے معبودوں کا نام لیا کرتے تھے اس کے بجائے اللہ کے نام کا طریقہ رائج کر دیا گیا، کیونکہ جب ایک مشرک ذبح کرتے وقت اپنے بت کا نام لیتا ہے تو ایک مؤمن اپنے رب کا نام کیسے نہ لے؟ 

دوسری بات یہ ہے کہ جانور بھی انسان کی طرح اللہ کی جاندار مخلوق ہیں۔ انسان کو ان کی جان اللہ کی اجازت ہی سے لینا چاہیے اور اللہ کا نام لینا اذن الہی کا اعلان کرنے کے مترادف ہے۔ گویا انسان کہتا ہے میں یہ کام ان کو کمزور پا کر یا ظلم وزیادتی کی بنا پر نہیں کر رہا ہوں، بلکہ اللہ کی اجازت سے اس کا نام لے کر ذبح کرتا ہوں اور اس کا نام لے کر شکار کرتا ہوں اور اس کا نام لے کر کھاتا ہوں ۔

تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی