دنیا کے سپرپاور ملعون اسرائیل کا عبرت ناک انجاماسرائیل اور اس کے ہمنوا یہ سمجھتے تھے کہ اب کی بار فل_سط_ین بطور خاص غزہ اور ح_ما_س کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔ 15 دن تک جتنا ممکن تھا ظلم و ستم کیا گیا, بم اور راکٹوں کی بارش کی گئ, مگر کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ مصری مداخلت ہوتے ہی اسرائیل فوراً جنگ بندی پر راضی ہو گیا, جو ملک کل تک یہ کہہ رہا تھا کہ اب کی بار ح_ما_س کا کھیل ختم !!! اور جنہوں نے امریکا اور یوروپ کی سرپرستی میں ہتھیاروں کی تازہ خرید کے بعد غزہ کی تباہی کا پلان طے کر لیا تھا !!! مگر وہ پندرہ دن کی جنگ میں یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اہل غزہ نے نہ صرف یہ کہ ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ ان کے وہم و گمان سے کہیں زیادہ شدت کے ساتھ جوابی کارروائ کی۔ 

بلاشبہ جانی مالی نقصان گنتی کے لحاظ سے فل_سط_ین کا ہی زیادہ ہوا ہے, مگر ح_ما_س کی سب سے بڑی فتح یہ ہے کہ اُس نے اسرائیلی دعووں کی ہوا نکال دی, اس_را_ئیل ناقابل شکست ہے یہ تصور مٹا دیا, ظالم یہودیوں کی طاقت کا رعب دلوں سے دور کر دیا, اور جس اسرائیل نے کچھ دہائیوں پہلے چند  دنوں میں کئ عرب ممالک کو جھکنے پر مجبور کر دیا تھا آج وہ چند لاکھ کی آبادی پر مشتمل شہر غزہ کے جیالوں اور بہادروں کے ساتھ جنگ بندی پر فوراً راضی ہو گیا گویا کہ وہ اس پل کا شدت سے منتظر تھا !!! *اور یہ بھی یاد رکھیے گا کہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اس_را_ئیل نے یہ شرط قبول کی ہے کہ وہ شیخ_جراح علاقے پر اور مسجد اقصی پر دست درازی نہیں کرے گا جو کہ اس حالیہ جنگ کا اصل سبب ہے۔* 

آج فل_سط_ین میں ہر طرف فتح کا جشن ہے, غزہ کی ہر مسجد سے تکبیرات بلند ہو رہی ہیں, اسرائیل ٹائمس اخبار بھی ح_ما_س کو مسترد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ح_ما_س کے جیالوں پر اہل اسلام فخر کر رہے ہیں, اقصی کے ان خادموں کو رشک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

دنیا کے سپرپاور ملعون اسرائیل کا عبرت ناک انجام

ہر اعتبار سے اہل غزہ ہی کامیاب ہیں, کیا دنیا کے کسی ملک میں بھی اتنی ہمت و استطاعت ہے جو اس_را_ئیل کے خلاف عملی اقدامات میں چند قدم بھی آگے بڑھ سکیں؟ کیا یہ ایک نفسیاتی حقیقت نہیں کہ ظاہری اعتبار سے اپنے سے کئ ہزار گنا زیادہ مضبوط ملک جس کے پیچھے دنیا کی ساری سپرپاور ہوں اس کی ہیبت اور اس کا خوف دل و دماغ سے بالکل نکل جائے اور بچوں تک میں راکیٹ اور گولیوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کی جرأت پیدا ہو جائے !!  اور پھر اس بظاہر طاقتور ملک سے اس طرح مقابلہ کرنا جیسے کسی برابر کی طاقت سے کیا جاتا ہے کیا یہ شجاعت و دلیری اور توکل علی اللہ کی وہ مثال نہیں جس کا تذکرہ ہم نے حضرات صحابہ کرام رض سے لے کر سلطان صلاح الدین ایوبی رح تک پڑھا ہے۔ 

دنیا کے سپرپاور ملعون اسرائیل کا عبرت ناک انجام
فتح کے بعد فلسطینی جشن مناتے ہوئے 

ہمارے ملک کے بھی بعض دانشوران یہی خواب متعصب س_نگھ_یوں کو دکھا رہےتھے کہ اب کی بار ح_ما_س کا کھیل ختم !! مگر جس کےساتھ اللہ کی طاقت ہو !! اور جس جماعت میں جان و مال قربان کر دینے کا جذبہ رکھنے والے ایسے بہادر جیالے ہوں اور جہاں حرم (بیت المقدس) کے لئے وفاداری کی ایسی بے نظیر تاریخ ہو وہاں لڑائ طاقت و اسلحے سے نہیں بلکہ ہمت و حوصلے سے لڑی جاتی ہے۔ ایک طرف وہ قوم ہے جو قرآن مجید کی گواہی کے مطابق موت سے سب سے زیادہ خوفزدہ رہتی ہے, اور دوسری طرف وہ اہل غزہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے ارشادات کے مطابق ہر حال میں حق کے لیے جدوجہد کرنے والے اور موت کو زندگی پر ترجیح دینے والے اور اللہ کے راستے میں اپنا سب کچھ نثار کر دینے کی تڑپ رکھنے والے ہیں !!! بھلا خوفزدہ لوگوں کا بہاروں سے کیا مقابلہ ؟؟ 

دنیا کے سارے سپرپاور حیران ہیں !!!! اس_را_ئیل اور اس کے چمچے اور اس کی فکر سے مرعوب لوگ جانی مالی نقصان کا اگر حوالہ دیں تو ان سے پوچھیے گا کہ آخر پھر جنگ بندی کیوں کی گئ ؟ اب کی بار تو اس_را_ئیل غزہ کا کھیل ختم کرنے جا رہا تھا, ہتھیاروں کی تازہ ڈیل بھی ہوئ تھی, اور پھر کیا ظاہری اعتبار سے کوئ مقابلہ ہے ؟ چاروں طرف سے محصور غزہ, اپنے لوگوں کے نفاق کا شکار غزہ, مگر باطل کے سامنے ڈٹ جانے والا غزہ, کبھی شکست تسلیم نہ کرنے والا غزہ, کہنے والے نے بالکل درست کہا ہے کہ دنیا سمجھتی ہے کہ صرف غزہ غلام ہے باقی سب عرب ممالک آزاد ہیں, مگر حقیقت یہ ہے کہ سب غلام ہیں صرف غزہ آزاد ہے !!!!! 

مزید جانیں

مسجد اقصی کس کی میراث ہے-تاریخی و مذہبی حقائق مکمل تجزیہ


حماس کیا ہے, کیا حماس دہشت گرد تحریک ہے یا مدافعتی تحریک-مکمل معلومات

اس تاریخی جنگ بندی کو جسے مصر کی پہل پر پہلے اسرائیل نے قبول کیا فل_سط_ین کی تاریخی نفسیاتی اور عسکری فتح سمجھیے, اس جنگ نے فل_سط_ین کے چھوٹے چھوٹے بچوں کے دل سے اس_را_ئیل کا خوف نکال دیا, اور ظالم یہودیوں اور عالمی طاقتوں کے اوپر کمزور سمجھےجانے والے اہل غزہ کا رعب  پیدا کر دیا !!

کوئ شک نہیں کہ اس جنگ نے ایک بار بلاد عربیہ کے بہت سے حکمرانوں کو بالکل برہنہ کر دیا۔ ترکی اپنی تمام الجھنوں کے باوجود اہل فل_سط_ین کے مسائل کو عالمی اسٹیج پر اٹھاتا رہا, اور آواز بلند کرتا رہا۔ مگر باقی ممالک کی اکثریت مذمت کی قرارداد پاس کر کے اپنا حق ادا کر چکے, صفوں کے منافقین نے عام مسلمانوں کو ح_ما_س سے بدظن کرنے کی بہت کوشش کی, اور وہ یقیناً اب پھر کسی نئے پینترے اور اندر کی غلاظت کے ساتھ سامنے آئیں گے مگر جن کا دل ایمان سے لبریز ہے آج وہ خوشی اور اطمینان سے اللہ کی نصرت دیکھ رہے ہیں۔ نفسیاتی طور پر جو کیفیت غزوہ احد کے سخت نقصان کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے دوبارہ مشرکین کا تعاقب کر کے پیدا کروائ تھی آج ہم اس نفیساتی کیفیت کو سمجھ پا رہے ہیں کہ وہ نفسیاتی فتح آخر کیا چیز ہے ؟؟ 

سلام ہو تم پر اے اہل غزہ !! اللہ تمہارا محافظ و ناصر ہے !!!! ہم کو یقین ہے کہ بالآخر فتح مبین بھی تمہارا ہی حصہ ہوگی !!  قربانیوں اور تکالیف کے دور سے تو صحابہ کرام اور حضرات انبیاء کرام علیھم السلام بھی گزرے ہیں, یہ سب تو ہوگا لیکن دجال اور اس کے چمچے شکست و ذلت سے دوچار ہوں گے !! 

اس فتح مبین پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے تمہارے حوصلوں اور ہمتوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں !!!!

مزید جانیں

مسئلہ فلسطین, اسرائیل, حماس, اور موجودہ حالات - بے حد اہم تجزیہ

تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی