مرزا غلام احمد قادیانی
mirza Gulam Ahmad Qadyani
UR Wikipedia.Org

زیر نظر کتابچہ ”حضرت امام مہدی کا ظہور ابھی نہیں ہوا تقریبا بیس صفحات پر مشتمل  معلومات و استدلال کا ایک بے مثال نمونہ ہے جو نبوت و رسالت اور مہدیت کا جھوٹا دعوی کرنے والوں کے منھ پر زناٹے دار طمانچہ ہے 

یہ کتاب ایک پرانا اثاثہ ہے جو مدتوں کی تلاش و جستجو کے بعد ہاتھ لگا ہے اس کتاب کی سب سے بڑی خصوصيت یہ ہے کہ اس میں مرزا غلام احمد قادیانی کے تمام دعوٶں کو یکجا کر کے مصنف کتاب نے مدلل انداز میں جواب دیا ہے

اس سائٹ کی دوسری مشہور تحریریں 

کلک کرکے ضرور پڑھیں 




اس کتابچہ نے قادیانیوں کی پول پٹی بے نقاب کر کے رکھ دی ہے اس کتاب کو پڑھنے کے بعد ہمارے ہر قاری کے اندر یہ صلاحیت ضرور پیدا  ہو جاٸے گی کہ وہ قادیانیت کی حقیقت کو آسانی سے سمجھ سکے اور ان کو دندان شکن جواب دے سکے اس لٸے ہر ایک کو اس کا مطالعہ کرنا چاہیٸے

مرزا غلام احمد قادیانی نے کسی ایک عہدے پر اکتفا نہیں کیا ہے بلکہ کبھی موقع لگا تو آخری نبی ہونے کا دعوی ٹھونک دیا اور کبھی تو مہدیت اور مسیحیت کے عہدے پر قبضہ کر لیا 
ان کے جھوٹے ہونے کے لٸے یہی بات کافی ہے کہ انھوں نے مہدیت کا دعوی بذات خود کیا جبکہ حضرت امام مہدی اس طرح کا دعوی نہیں کریں گے بلکہ سات ملکوں کے علما جن کے پیچھے ٣١٣ لوگ ہوں گے مقام ابراہیم پر بیعت کریں گے اور امت کی قیادت کا عہد و پیمان لیں گے۔

مرزا غلام احمد قادیانی کے دعوے


مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنے بارے میں نبی و رسول ہونے کے علاوہ مسیح موعود اور مہدی موعود ہونے کا بھی شدومد کے ساتھ دعوی کیا ہے اور چونکہ دعوئے نبوت ورسالت کے اظہار کی صورت میں عام مسلمانوں کو فریب دینا مشکل ہے اسلئے آج کل عموما قادیانی اپنے لٹریچر میں مرزا قادیانی کے نام کے ساتھ صرف مہدی موعود اور مسیح موعود کے القاب لکھتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سادو لوح وناواقف مسلمانوں کو اپنے دام تزویر میں گرفتار کر سکیں لہذا قادیانی گروہ کے تعاقب کےلئے اولا ان دعووں کے بارے میں کچھ ضروری نکات بیان کئے جاتے ہیں 

"مرزائی دعوہ "

مرزائیوں کی مستند کتاب تذکرہ میں تحریر ہے خدا نے مجھے بشارت دی اور کہا کہ وہ مسیح موعود اور مہدی مسعود جسکا انتظار کرتے ہیں وہ تو ہے

جہاں تک مسیحیت کا دعوی ہے تو اسلامی عقائد اور احادیث متواترہ کی رو سے یہ بات طے شدہ ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت عیسی ص کو یہودیوں سے بچا کر آسمان میں اٹھا لیا اور قیامت کے قریب ان کا دوبارہ نزول ہوگا  اس رو سے مرزا غلام احمد قادیانی مسیح ہو ہی نہیں سکتا

دعوی مہدیت


اگر امام مہدی کی علامات اور ان کے زمانہ خروج کو دیکھا جاۓ تو زمین و آسمان کا فرق نظر آۓ گا دونوں میں فرق کے لٸے کچھ علامات بیان کی جاتی ہیں

مرزا کا نام غلام احمد جب کہ مہدی کا نام محمد ہوگا 
مرزا کے والد کا نام غلام مرتضی جبکہ مہدی کے والد کا عبداللہ ہوگا 
مرزا کی والدہ کا نام چراغ بی بی جبکہ مہدی کی والدہ کا نام آمنہ ہوگا 
مرزا کا خاندان مرزا برلاس ہے جبکہ امام مہدی کا خاندان حسنی ہوگا  
مرزا کا وطن قادیان پنجاب ہے جبکہ امام مہدی مدینہ کے باشندے ہونگے 
یہ اور ان جیسی اور بھی بہت سی علامات ہیں جو اس بات پر دلالت کر رہی ہیں کہ یہ شخص جھوٹا اور مکار ہی ہو سکتا ہے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں

یہ کتاب کا ایک تعرف ہے مکمل کتابچہ ضرور پڑھیں

تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی