راحت اندوری کی شاعری خود ان کی زبانی
ڈاکٹر راحت اندوری کی شاعری مردہ دلوں میں روح پھونکنے اور پس ہمت انسان کے ضمیر میں شعلہ جوالہ بھرنے کا کام بخوبی انجام دیتی ہے انھوں نے اپنی پوری زندگی تن مردہ میں روح پھونکنے کا کام کیا ہے
ان کی شاعری میں وہ جادو ہے جسے بیان نہیں کیا جا سکتا. ہم نے ان کی انہیں جادو کلپس کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے آپ ان کلپس کو ضرور سنیے اور لطف اندوز ہوئے
مندرجہ ذیل ویڈیو کلپس اس ترتیب سے موجود ہیں
1
فیصلہ جو کچھ بھی ہو منظور ہونا چاہیے
جنگ ہو یا عشق ہو بھر پور ہونا چاہیے
2
میرے ہجرے میں نہیں اور کہیں پر رکھ دو
آسماں لائے ہو لے آؤ زمیں پر رکھ دو
3
اونچے اونچے درباروں سے کیا لینا
ننگے بھوکے بیچاروَں سے کیا لینا
4
سب کی پگڑی کو ہواؤں میں اچھالا جائے
سوچتا ہوں کوئی اخبار نکالا جائے
5
اگر خلاف ہے ہونے دو جان تھوڑی ہے
یہ سب دھواں ہے کوئی آسمان تھوڑی ہے
6
میں جب مر جاؤں تو میری الگ پہچان لکھ دینا
لہو سے میری پیشانی پر ہندوستان لکھ دینا
7
شراب چھوڑ دی تم نے کمال ہے ٹھاکر
مگر یہ ہاتھ میں کیا لال لال ہے ٹھاکر
8
جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا ہے سچ بولو
سرکاری اعلان ہوا ہے سچ بولو
9
لوگ ہر موڑ پے رک رک کے سنبھلتے کیوں ہیں
اتنا ڈرتے ہیں تو گھر سے نکلتے کیوں ہیں
10
طوفانوں سے آنکھ ملاؤ سیلابوں پر وار کرو
ملاحوں کا چکر چھوڑو تیر کے دریا پار کرو
11
بلاتی ہے مگر جانے کا نہیں
یہ دنیا ہے ادھر جانے کا نہیں
12
اس کی کتھئی آنکھوں میں ہے جنتر منتر سب
چاقو واقو چھریاں وریاں خنجر ونجر سب
مزید جانیں
ڈاکٹر راحت اندوری:اردو ادب کے ایک بے باک اور خود رنگ شاعر
ایک تبصرہ شائع کریں
تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں