قربانی کے احکام : قربانی کے جانور اور ان کی عمریں

شریعت مطہرہ میں ہر حلال جانور کی قربانی درست نہیں ہے بلکہ قربانی کے لیے بعض حلال جانوروں کو متعین کیا گیا ہیں، جوکہ درجہ ذیل ہیں:

*☆ اونٹ ، اونٹنی (کم از کم پانچ سال کا ہو یا زیادہ ہو)*


گائے ، بیل، بھینس، بھینسا ( کم از کم دو سال کا ہو یا زیادہ ہو)

*☆ بکرا ، بکری (کم از کم ایک سال کا ہو یا زیادہ ہو)*


*☆ دنبہ ، مینڈھا ، بھیڑ ( دنبہ ، مینڈھا اور بھیڑ اگر ایک سال یا زیادہ کے ہو تب تو کوئی مسئلہ نہیں البتہ اگر چھ ماہ یا اس سے زیادہ کا ہو لیکن سال سے کم ہو اور اتنا موٹا ، فربہ ہو کہ اس میں اور سال کی عمر والے میں فرق محسوس نہ ہوتا ہو تو اس صورت میں قربانی درست ہے، یاد رہے یہ حکم صرف بھیڑ ، دنبہ اور مینڈھا کیلئے ہے بکرا اور بکری کیلئے سال کا ہونا ضروری ہے۔*


         *قربانی کے جانوروں میں کم از کم دو دانت ہونے کی شرعی حیثیت*


*مذکورہ بالا قربانی کے جانور جب اپنی ان مطلوبہ عمروں کو پہنچ جاتے ہیں تو عمویا ان کے دو دانت نکل آتے ہیں، جو کہ اس بات کی علامت ہوا کرتے ہیں کہ جانور کی مطلوبہ عمر پوری ہو چکی ہے، لیکن اس میں یہ بات یاد رہے کہ اصل اعتبار عمر کا ہے نہ کہ دانتوں کا، اگر کسی جانور کی عمر پوری ہو چکی ہو لیکن اس کے دو دانت ابھی تک نہیں نکلے ہوں تو ایسے جانور کی قربانی بھی جائز ہے۔ اگر کسی جانور کے دانت پورے نہ ہوں لیکن یہ پارک کا کہنا ہو کہ عمر پوری ہو چکی ہے اگر چہ دانت نہیں نکلے ہیں اور جانور کی ظاہر کی حالت بھی یہی بتلارہی ہو کہ عمر پوری ہو چکی ہے تو ایسی صورت میں بیوپاری کی بات پر اعتماد کرنے کی گنجائش ہے ، لیکن بعض اہل علم کے نزدیک جب تک بیوپاری قابل اعتماد نہ ہو تو صرف اس کی بات پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، اس لیے اس معاملے میں مناسب یہی ہے کہ کسی ماہر کی رائے لے لی جائے یا بصورت دیگر کسی ایسے جانور کا انتخاب کیا جائے جس میں شک و شبہ نہ ہو


*● شریعت میں جانور ، حلال یا حرام ہونے میں ماں کا تابع ہوتا ہے لہذا اگر مذکورہ جانوروں میں سے کوئی مادہ جانور کسی حرام جانور سے حاملہ ہوجائے تو بچہ حلال ہوگا اور اس کی قربانی جائز ہوگی۔*


*● جانوروں کی عمروں میں اسلامی قمری سال کا اعتبار ہوگا ، شمسی کا نہیں۔*


   📚حوالہ:

☆ الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا 9/499  

☆ ھندیہ 5/297

☆ بدائع الصنائع زکریا 4/205  

☆ کتاب المسائل 2/311

مزید پڑھیے 

قربانی کے احکام: کیا گھر کے سربراہ کی ذاتی قربانی اس کے اہل وعیال کی طرف سے کافی ہے؟


قربانی کی تاریخ پس منظر اور اسلامی فلسفہ مکمل حقائق و دقائق

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

▒▓█ *مسائل قربانی* █▓

 ━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی