قربانی کے احکام:فتنہ کے ڈر سے گائے کی قربانی ترک کرنا کیسا ہے؟


  گائے کی قربانی کرنا اسلام میں بلاشبہ جائز ہے بلکہ اسلامی نقطہ نظر سے بہتر اور پسندیدہ عمل ہے اللہ رب العزت نے گائے کے فضائل و برکات کو دیکھتے ہوئے قرآن مجید میں پوری ایک سورت نازل فرمائی ہے جس سے اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے اور اس کی قربانی پر پابندی محض ظلم ہے؛ لیکن اگر کسی جگہ ملکی قانون کی خلاف ورزی سے فتنہ کے اندیشہ کی وجہ سے گائے کی قربانی سے احتراز کیا جائے تو یہ جائز ہے اور مجبور لوگ گناہ گار نہ ہوں گے۔


   *قانونا ممنوع ہونے کے باوجود گائے کی قربانی اورگوشت کا حکم*



     *اگر کسی جگہ گائے کے ذبح پر قانونا پابندی ہو پھر بھی کسی نے قربانی میں گائے ذبح کرلی تو یہ قربانی شرعا درست ہے اور اس کے گوشت کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے ، کیوں کہ گائے کی قربانی شرعا جائز ہے اور فی نفسہ حلال جانور ہے جو کسی قانون کی وجہ سے حرام نہیں ہوسکتا*۔

   

📚حوالہ:

☆ فتاوی محمودیہ ڈابھیل 17/333  

☆ امداد الاحکام 4/191

☆ کتاب المسائل مع ترمیم یسیر 2/312

مزید پڑھیے 

قربانی کے احکام:قربانی کے جانور ان کی عمریں اور دو دانت جانور کا حکم

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

▒▓█ *مسائل قربانی* █▓

 ━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی