مسلمانوں کےمذہبی تہوارعیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے، ہر طرف قربانی کے جانوروں کی ریل پیل ہے,  قربانی کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں ایسے میں قربانی کرنے والے اشخاص کے اندر ایک بے چینی کی کیفیت ہے اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ عید الاضحٰی کس تاریخ اور کس دن ہوگی, تو ایسے میں بقرعید عیدالاضحیٰ کے بارے میں محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 11 جولائی اور عید الاضحی 20 جولائی کو ہوسکتی ہے، دس جولائی کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 12 جولائی اور عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی۔

عید الاضحٰی


مشہور ماہر فلکیات مولانا ثمیر الدین قاسمی جو اس وقت مانچسٹر انگلینڈ میں مقیم ہیں ان کی رائے کے مطابق 10 جولائی بروز سنیچر کو ہندوستان میں چاند کی اونچائی ہے 5 ڈگری, برما میں چاند کی اونچائی ہے 5 ڈگری , پشاور اور کراچی میں بھی چاند کی اونچائی 5 ڈگری ہے , چاند 5 ڈگری میں نظر نہیں آتا بلکہ 9 ڈگری میں دوربین سے نظر آتا ہے اور 10 ڈگری میں آنکھوں سے نظر آتا ہے, اس لیے 10 جولائی کو چاند نظر نہیں آئے گا, 


11 جولائی بروز اتوار کو انڈیا, برما , پاکستان, بنگلہ دیش میں چاند کی اونچائی 15 سے 17 ڈگری تک ہے جو آسانی سے دکھائی دے جائے گا اس حساب سے ان ملکوں میں عید الاضحٰی بقر عید 21 جولائی بروز بدھ کو ہونے کی امید ہے, 

بین الاقوامی فلکیات کے مرکز International Astronomy Centerنے اپنے بیان میں یہ بات کہی ہے کہ عالم اسلام کے اکثر ممالک میں 10 جولائی کو بقرعید کے چاند دکھنے کی توقع ہے, جبکہ ہندوستان، پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں ذوالحجہ  کے آغاز کی تصدیق کے لیے 11 جولائی کو چاند دیکھنے کی توقع کی جارہی ہے۔امید ہے کہ ہندوستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک میں 21 جولائی کو بقر عید منائی جائے گی۔



عرب میڈیا کے مطابق سعودی ماہر فلکیات اور القصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے سابق پروفیسر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ 11 جولائی 2021 کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور بقرعید 20 جولائی کو ہونے کا قوی امکان ہے۔



پروفیسر عبداللہ المسند نے بتایا کہ ’اس مرتبہ ذیقعدہ کا مہینہ 30 روز کا ہوگا، 10 جولائی بروز ہفتے کو چاند 35 منٹ تک سورج غروب ہونے کے بعد نظر آتا رہا رہے گا۔


ماہر فلکیات نے بتایا کہ ہجری سال کے بارہویں مہینے ذی الحجہ کی پہلی تاریخ 11 جولائی اتوار کو ہوگی جبکہ وقوف عرفہ (حج کا رکن اعظم) پیر 19 جولائی کو اور ام القریٰ کیلنڈر کے عین مطابق 20 جولائی بروز منگل کو عید الاضحیٰ ہونے کا امکان ہے۔


انہوں نے کہا کہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش ہفتہ 10 جولائی 2021 کو اماراتی وقت کے مطابق صبح پانچ بجکر 17 منٹ پر ہوگی اور یہ سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 34 منٹ تک افق پر نظر آئے گا۔

    

 نوٹ : ہندوستان, پاکستان, برما,  بنگلہ دیش سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں عید الاضحٰی 21 جولائی بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے.  جبکہ سعودی عرب, متحدہ عرب امارات سمیت دیگر اسلامی ممالک میں عید الاضحٰی 20 جولائی بروز منگل کو ہونے کی توقع ہے 

مزید پڑھیے 

قربانی واجب ہونے کی شرائط اور قربانی کا نصاب - مکمل بحث

تبصرے

تحریر کیسی لگی تبصرہ کر کے ضرور بتائیں
اور اپنے اچھے سجھاؤ ہمیں ارسال کریں

جدید تر اس سے پرانی